فلسطینی اتھارٹی کی مجسٹریٹ کورٹ نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے تعلق رکھنے والے 16 افراد کے مقدمات کی سماعت ملتوی کردی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان افراد کو ڈیڑھ سال قبل فلسطینی اتھارٹی کی فورسز نے گرفتار کیا تھا۔ انہیں دو ماہ تک حماس کے ساتھ تعلق کے الزام میں گرفتار رکھا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ جن لوگوں پر حماس سے تعلق کا الزام لگایا گیا ہے ان میں اسامہ حازم حلاوہ ان دنوں اسرائیل جیل میں ہیں جبکہ دیگر پندرہ میں رامز ابو صالحہ، احمد مرعی، سامر عودہ، مرسی زیادہ، عبد الکریم منی، عبد الحمید حمایل، رامی عیسی، فھمی اسلیم، عدی بری، ثائرابو خرمہ، درویش صقر، عونی الشخشیر اور یاسر مناع شامل ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین