غزہ کے وزیر داخلہ و نیشنل سیکیورٹی فتحی حماد نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کو اغوا کرنے کے لئے فوجی سیلز بھرتی کرنے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی دھمکیوں کا مقصد غزہ کی سیکیورٹی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہے اور خاص طور پر غزہ میں جاری مہم جس میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے، کے پیش نظر اسرائیل یہ دھمکیاں دے رہا ہے۔
اسرائیلی ذرائع نے فتحی حماد پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسرائیل کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے آپریشن کررہے ہیں اور یہ عمل مصری ثالثی میں حماس اور اسرائیلی حکام کے درمیان ہوںے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
حاماد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دھمکیاں غزہ کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کی حفاظت کرنے پر دی گئی ہیں۔
غزہ کے اندر اسرائیل کے جاسوسی کے نظام کو ختم کرنے کے لئے چلائی گئی مہم کی کامیابی پر اسرائیلی حکام میں تنائو کی سی کیفیت جنم لے رہی ہے۔
حماد نے کہا کہ وہ غزہ میں اس طرح کی مہمات جاری رکھیں گے کیوںکہ وہ انتہائی کامیاب اور مفید ثابت ہوئی ہیں۔
غزہ کی وزارت داخلہ نے کچھ عرصہ پہلے ایک مہم کا آغاز کیا تھا جس میں اسرائیلی حکام کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین