اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے عہد کیا ہے کہ وہ فلسطینی حکام کے ساتھ ہونے والے کسی بھی مجوزہ آبادکاری معاہدے کو عوامی ریفرینڈم کے لئے پیش کریں گے۔
اتوار کے روز اسرائیلی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے ساتھ کئے جانے والے کسی بھی معاہدے کو عوامی ریفرینڈم کے لئے پیش کیا جائے گا تاکہ اسرائیلی اس کے مستقبل کے لئے فیصلہ کرسکیں۔
لیکن ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مستقبل کے کسی معاہدے میں اپنی سیکیورٹی کو خطرے میں نہیں ڈالے گا۔
اسی تناظر میں عبرانی ریڈیو کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کسی سیاسی پیش رفت کی امید میں فلسطینی اور اسرائیلی حکام کے ساتھ تعلقات قائم رکھے ہوئے ہیں۔ مگر ریڈیو پر بتایا گیا کہ کیری کے خطے میں حالیہ دورے کے دوران اس معاملے میں کوئی پیشرفت دیکھنے میں نہیں آئی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
