• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"مسجد اقصیٰ پر یہودی بالادستی کے لیے”شاباک” کی غنڈہ گردی قبول نہیں”

پیر 01-07-2013
in فلسطین
0
plf 1 shabak
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس میں ممتاز مذہبی اور قومی شخصیات اور فلسطینی تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ وہ قبلہ اول کی "حیثیت” تبدیل کرنے کے لیے سرگرم صہیونی خفیہ ادارے”شاباک” کی غنڈہ گردی کا پوری قوت سےمقابلہ کریں گے۔

فلسطینی علماء کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے کے اہلکاروں کا یہودی ربیوں کو مسجد اقصیٰ پر اپنی بالادستی قائم کرنے کا مشورہ دینا اور اس میں عملی معاونت فراہم کرنا نہایت خطرناک ہے۔

 خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل کے ایک سرکردہ یہودی ربی نے دعویٰ کیا تھا کہ خفیہ ادارے”شاباک” کے اعلٰی حکام نے انہیں اور کئی دوسرے ربیوں کو مسجد اقصیٰ پراپنی بالادستی قائم کرنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مشورہ دیا ہے اور ساتھ ہی خفیہ ادارے نے انہیں اپنی جانب سے ہرقسم کی معاونت کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہودی ربی کے”شاباک” سے متعلق بیان کے رد عمل میں بیت المقدس میں محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عزام الخطیب نے "مرکزاطلاعات فلسطین” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "محکمہ اوقاف کسی انتہا پسند یہودی کو مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے اور وہاں پر بیٹھ کرتلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات ادا کرنےکی ہرگزاجازت نہیں دے گا”۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں ہی کی ہے اور یہ مسلمانوں ہی کے پاس رہے گی۔ کسی دوسرے مذہب کے پیروکاروں کا اس میں کوئی حق نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عزام الخطیب کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت بیت المقدس میں مذہبی جنگ چھیڑنے کی راہ ہموار کر رہی ہے، لیکن ہم صہیونی حکومت کے اس طرح کےشرمناک ہتھکنڈوں کا پوری قوت سے مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے فلسطین کے مسلمانوں سے اپیل کی وہ مسجد اقصیٰ کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط کریں اور زیادہ سے زیادہ وقت قبلہ اول میں گذارنے کی کوشش کریں۔

فلسطینی عالم دین کا کہنا تھا کہ اگرصہیونی خفیہ ادارہ”شاباک” انتہا پسند مذہبی رہنماؤں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کے لیے حمایت کررہا ہے تو ہم یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے کہ اب تک مسجد اقصیٰ پر انتہا پسند یہودیوں کی جب بھی یلغار ہوئی ہے تو اس میں "شاباک” ملوث رہی ہے۔

ادھر بیت المقدس اور دیار فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے بھی یہودی ربی کے مسجد اقصیٰ پر بالادستی قائم کرنے اور اس کا "سٹیٹس کو” تبدیل کرنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصٰی پر روز مرہ کی بنیاد پر انتہا پسند یہودیوں کے حملوں کے پیچھے نہ صرف یہودی مذہبی ربیوں کا ہاتھ ہے بلکہ صہیونی سیکیورٹی ادارے بھی انہیں مکمل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔ شیخ حسین کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کا "اسٹیٹس کو” تبدیل کرنا مسلمانوں کی تہذیب اور ان کی اسلامی ثقافت پرحملہ آور ہونا ہے۔ ہم یہودیوں کی اس غنڈہ گردی کا پوری جرات سے مقابلہ کرتے رہیں گے۔

الفتح کے رہ نما اور القدس امور کے نگران حاتم عبدالقادر نے یہودی ربی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات کا مقصد فلسطینی عوام میں اشتعال پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہودی مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرکے اس پراپنی بالادستی کی سازشیں عرصہ دراز سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مسجد اقصیٰ پر انتہا پسندوں کے حملے صرف مذہبی شدت پسندی نہیں بلکہ اس میں صہیونی حکومت کے کل پرزے بھی استعمال ہو رہے ہیں۔

حاتم عبدالقادر کا کہنا تھا کہ صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کا اسٹیٹس کو عملا تبدیل کرنے کے لیے بڑی تعداد میں فوج کو قبلہ اول کے آس پاس تعینات کر رکھا ہے۔ صہیونی فوج کی قبلہ اول کے اردگرد موجودگی ہمیں "ریڈ لائن” کی جانب لے جا رہی ہے۔ میں یہ واضح کردوں کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے فلسطینی عوام یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں بیٹھ کر تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات ادا کرتا برداشت نہیں کریں گے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.