مغربی کنارے میں دیوار فاصل اور یہودی بستیوں کے امور پر نظر رکھنے والی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جون کے مہینے کے دوران مغربی کنارے میں 3341 نئے رہائشی یونٹس تعمیر کیے ہیں، اس دوران یہودی آباد کاروں نے سو مرتبہ فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک پر حملے کیے۔
مرکز کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 23 بڑی انہدامی کارروائیاں کی گئیں، وادی اردن اور جنین کے علاقے میں بڑی کارروائیاں کی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائٍل نے الخلیل کے علاقوں سوسیا، السموع، الصرہ اور بقعہ میں 57 انہدامی نوٹسز جاری کیے، القدس میں گیارہ اور بیت لحم کے الخضر ٹاؤن میں 06 نوٹسز جاری کیے گئے۔
جون کے مہینے میں 3341 ابوغنیم، گیلو، ایتمار، بروخین، راموت اور جفعاتی یہودی بستیوں میں 3341 گھروں کی منظوری دی گئی ہے۔ القدس کے البراق صحن اور اولڈ میونسپلٹی میں بھی نئے گھر تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی۔
یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملے بھی جاری رہے اور چودہ شہریوں نے ان حملوں کی تصدیق کی۔ رپورٹ کے مطابق یہودیوں نے فلسطینیوں کی 30 سے زائد کاریں جلا ڈالیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
