دنیا کی سب سے افضل قوم ہونے کے زعم میں مبتلا یہودیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنی رعونت کا مظاہرہ اس طرح کیا کہ اس بابرکت شہر کے علاقے بیت حنینا میں جگہ جگہ نسلی امتیاز پر مبنی نشانات اور نعرے درج کردیے ہیں۔
انتہاء پسند یہودیوں نے ان دنوں مغربی کنارے اور القدس میں ”بدلہ چکانے” کے عنوان سے فلسطینیوں کے خلاف نفرت انگیز مہم شروع کر رکھی ہے۔ اسی مہم میں شریک جماعتوں کے کارکنوں نے اہالیان القدس کی 22 سے زیادہ گاڑیوں پر نسلی تعصب پر مبنی نشانات بنائے۔ اور مختلف دیواروں پر انتہائی اشتعال انگیز نعرہ بازی کی ہے۔ ان نعروں میں فلسطینیوں کی جانب سے پتھراؤ کا بدلہ لینے کا کہا گیا ہے۔
ادھر تل الفول کے علاقے میں ایک گاڑی پر ستارہ داودی بنا دیا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ گزشتہ رات دو بجے کے بعد متشدد یہودیوں نے اہالیان القدس کی گاڑیوں پر ستارہ داودی بنانا شروع کردیے۔
جن فلسطینی خاندانوں کی گاڑیوں پر نسلی تعصب پر مبنی علامات بنائی گئیں ان میں ”النتشہ، الافغانی، ابو رموز، القواسمی اور الخیاط خاندان شامل ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
