اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں اولو العزم پیغمبر حضرت ابراھیم علیہ السلام سے منسوب حرم ابراھیمی کے داخلی راستے پر اوقاف اسلامی کی دو عمارتوں میں کھدائیاں شروع کردی ہیں۔ یہ عمارتیں 1994ء میں حرم ابراھیمی میں یہودیوں کے قتل عام کے بعد سے بند تھیں۔
الخلیل کے اوقاف کے ڈائریکٹر تیسیر ابو سنینہ نے قدس پریس کو بتایا کہ اسرائیلی حکام نے حرم ابراھیمی کے داخلی راستے پر گزشتہ روز وقف اسلامی کی دو عمارتوں ”وقف الدیری” اور ”وقف الشرفہ” میں کھدائی شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مقام سے کھدائیوں میں مصروف عملے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ انتہائی شدید سکیورٹی انتظامات میں کھدائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
ابو سنینہ نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد حرم ابراھیمی کے داخلی راستے پر موجود ان دونوں عمارتوں پر قبضہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ موجودہ کارروائیوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
