اسرائیلی فوج نے نابلس کے جنوب میں واقع حوارہ ناکے اور شہر کے جنوبی حصے کو مکمل طور پر بند کردیا اور وہاں سے صرف شہر سے باہر نکلنے والی گاڑیوں کو نکلنے کی اجازت دی۔
ناکے کو بند کرنے کا اسرائیلی فیصلہ اس علاقے میں فوجی مشقیں کرنے کی وجہ سے سامنے آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اس فیصلے سے علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔
اسرائیلی فوجی مغربی کنارے کے فلسطینی شہریوں کی زندگی اجیرن بنانے کے لئے فلسطینی دیہات اور شہروں کو بیریئر لگا کر بند کردیتی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
