• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس قیادت کی مصری صدر سے ملاقات

منگل 18-06-2013
in حماس
0
plf 18 qyadat
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ خالد مشعل کی سرکردگی میں ایک وفد نے مصری دارالحکومت قاھرہ میں صدر محمد مرسی سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں میں فلسطینی مصالحت پر تازہ پیش رفت اور مصر کی جانب سے فلسطینی تنظیموں میں اتحاد کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

مصر کے ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مصری صدر محمد مرسی نے فلسطینی موقف کے مضبوط کرنے کے لیے فلسطینی تنظیموں کے مابین اتفاق و اتحاد اور مصالحت پر زور دیا اور کہا کہ مصر القدس کے مسئلے کو اپنی پہلی ترجیحات میں رکھے گا۔

دوسری جانب حماس کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی جماعتوں کے مابین مصالحت، مسئلہ فلسطین کی حمایت، فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلوانے، غزہ کی پٹی کا اسرائیلی محاصرہ ختم کروانے اور صہیونی قید میں موجود فلسطینیوں کی رہائی کے حوالے سے مصری کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں حماس کے پولٹ بیورو کے رکن عزت رشق نے کہا کہ صدر سے ملاقات مثبت رہی جسمیں تمام فلسطینی اور علاقائی معاملات پر ایک دوسرے سے اتفاق کیا گیا، ملاقات میں مسئلہ فلسطین پر ہونے والی پیش رفت، مصالحت، عرب ممالک کے حالات اور شام کے معاملات زیر بحث آئے۔

صدر محمد مرسی سے ملاقات کرنے والے اس وفد میں حماس کے پولٹ بیورو کے نائب سربراہ اسماعیل ھنیہ اور کارکن ڈاکٹر موسی ابو مرزوق، محمد نصر، عزت رشق، عماد العلمی اور ماھر عبید شامل تھے۔

بشکریا:مرکزاطلاعات فلطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.