• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تین ماہ کے دوران غزہ کے ماہی گیروں پر 30 اسرائیلی حملے

ہفتہ 15-06-2013
in فلسطین
0
plf 06 fishing-boats
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی انسانی حقوق مرکز کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مغربی ساحل پر اسرائیلی بحریہ کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں پر حملے بڑھتے جارہے ہیں اور گزشتہ تین ماہ کے دوران صہیونی اہلکاروں نے ان ماہی گیروں پر 30 حملے کیے ہیں۔

 

مرکز کی رپورٹ میں یکم مارچ سے لیکر 31 مئی تک فلسطینی ماہی گیروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس عرصے میں اسرائیلی بحریہ نے 29 مرتبہ ماہی گیروں پر فائرنگ کی جس سے ایک ماہی گیر زخمی ہوگیا۔ اسی طرح دو مرتبہ اسرائیلی بحریہ کی کشتیوں نے فلسطینیوں کی کشتیوں کا پیچھا بھی کیا اور ان کی کشتیاں اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی پٹی کے مچھلی کی صعنت کو ہدف بنا رکھا ہے اور غزہ کے ماہی گیروں کو تین میل سمندری حدود سے آگے جانے سے روک رکھا ہے۔ حالانکہ گزشتہ سال 21 نومبر کو مصر کی ثالثی میں اسرائیل حماس کے ساتھ غزہ کے ساحل کی مسافت چھ میل تک بڑھانے کا مطالبہ کر چکا ہے لیکن، ساحلی حدود کو چھ میل تک توسیع کے کچھ روز بعد ہی اسرائیل اسے دوبارہ تین میل تک لے آیا تھا۔ اکیس مارچ تا 25 مئی اسرائیل نے سمندری حدود تین میل تک رکھیں اور اس کے بعد اسے دوبارہ چھ میل کردیا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ماہی گیروں پرکیے گئے حملوں میں سے 85 فیصد اس وقت کیے گئے جب فلسطینی اپنی طے شدہ حدود کے اندر رہ کر ہی مچھلیوں کا شکار کر رہے تھے۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.