• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

الخیل: یہودی گاڑی پر حملے کے بعد اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن شروع

ہفتہ 15-06-2013
in فلسطین
0
plf 1 nabb
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں اس وقت سکیورٹی انتظامات سخت کردیے جب شہر کے جنوبی علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے ایک یہودی کی گاڑی پر حملے کی خبریں سامنے آئیں۔ صہیونی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے الخلیل کی شاہراہوں پر گشت شروع کردیا ہے۔

 

اسرائیلی روزنامے ”یدیعوت احرونوت” کے آن لائن ایڈیشن میں کہا گیا کہ صہیونی فوج نے الخلیل کے قصبوں اور دیہاتوں کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کرلی ہیں، فلسطینیوں کی گزرنے والی گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جارہی ہے۔ الخلیل کے نواحی گاؤں خرسا میں اسرائیلی فوج خاص طور پر یہودی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کو تلاش کر رہی ہے۔ اس سے قبل دو فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے ایک یہودی کی گاڑی کو نذر آتش کرنے کی خبر آئی تھی تاہم اس کارروائی میں کسی یہودی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے خرسا گاؤں کی قریبی یہودی بستی ”نیجاھوت” کے کے قریب متعدد چیک پوسٹیں قائم کرلی ہیں۔ یہاں پر فلسطینی گاڑیوں کو روک کر ان کے ڈرائیورز کو حراست میں لیا جارہا ہے۔ ادھر صہیونی اہلکاروں نےدورا ٹاؤن پر بھی دھاوا بول کر شہریوں کو زدوکوب کرنا شروع کردیا جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کی بھی اطلاعات آئی ہیں۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.