پچھلے ہفتے کے روز ایک فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے گروہ نے یروشلم کی جانب عالمی مارچ کے سلسلہ میں ماسکو میں یروشلم کی حمایت کے لئے ایک دھرنے کا اہتمام کیا ہے۔
روسی گروپ برائے فلسطین کے زیر اہتمام اس دھرنے میں فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی خلاف ورزیوں پر احتجاج کرتے ہوئے درجنوں سماجی کارکنوں، سیاستدانوں، مسلمان اور مسیحی طلباء اور اس کے ساتھ ساتھ عرب، مسلم اور ایشیائی کمیونیٹیز نے شرکت کی۔
روس اسلامک ورلڈ سنٹر برائے اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے سربراہ ڈاکٹر شامل سلطانف کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تقریبات میں شرکت آزاد دنیا میں رہنے والے تمام افراد کا فرض ہے۔
انہوں نے 1967 میں ہہونے والے فلسطینی نکسہ کو نہ صرف فلسطینیوں بلکہ تمام عالم اسلام اور انسانیت کی شکست قرار دیا۔
اس بارے میں اسلامی کونسل روس کے سربراہ محمد صلاج دینوف اور صحافی نادیجدا کرفکوفا جو کہ مسِلہ فلسطین کی حمایت کے حوالے جانے جاتے ہیں، کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں اور جارحیتوں کے خلاف یروشلم اور فلسطینی عوام کو حمایت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
شرکاء نے مسئلہ فلسطین کے لئے اپنی پوری حمایت کا اعلان کیا اور اسرائیل کی حراستوں، انہدامی کاروائیوں، یروشلم کو صیہونیت میں رنگنے کی کوششوں اور فلسطینیوں کو جلاوطن کرنے کی سازشوں کی مذمت کی۔
شرکاء نے دھرنے کے دوران یروشلم اور مسئلہ فلسطین کی حمایت میں نعرے بھی بلند کئے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
