قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ یروشلم میں طور اور عیساویہ گائوں کے درمیان خلت العین کے علاقے میں موجود فلسطینی زمینوں کو تباہ کردیا اور بلڈوزروں کو روکنے کی کوشش کرنے والے فلسطینی کو گرفتار کرلیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے عیساویہ میں کام کرنے والی فولو اپ کمیٹی کے ممبر خضر ابوالحمص کو بلڈوزرز کو روکنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بلڈوزر کاشت شدہ زمین کو اس لئے تباہ کررہے تھے کیوںکہ وہ یہودی بستی کے پراجیکٹ ای 1 کے لئے سڑکوں کی جگہ ہے۔ یہ پراجیکٹ اس علاقے میں 700 دونم زمین کو ہڑپ کر لے گا اور اس سے یروشلم مکمل طور پر مغربی کنارے سے علیحدہ ہوجائیگا۔
عیساویہ کی فولو اپ کمیٹی کے ترجمان رائد ابو ریالہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام اس علاقے میں 740 دونم کے رقبے پر یہودی آبادکاروں کے لئے پارک تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔
اسرائیلی بلڈوزروں نے خلت ال عین میں سے فلسطینیوں کو نکالنے کے لئے حال ہی میں متعدد فلسطینی شہریوں کے گھروں کو تباہ کردیا تھا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
