اسرائیلی سول انتظامیہ، بیت ایل کے ذیلی ادارے اسرائیلی سپریم کونسل برائے تنظیم نے مختلف یہودی بستیوں کی توسیع کے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے، اس پلان کا نمبر 150 ہے جس کے مطابق فلسطینی گاؤں کفر الدیک، سرطہ اور بروقین کی اراضی پر ”روخیم” کے نام سے یہودی آبادی تعمیر کی جائے گی۔
بیت الشرق علاقے کے نقشہ جات ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر خلیل تفکجی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے مطابق نئی یہودی بستی میں 550 رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فلسطینی گاؤں عورتا کی اراضی پر یہودی بستی ایتمار کے منصوبے، جس کا نمبر 3/163 ہے، کے مطابق فلسطینی زرعی اور رہائشی اراضی کو استعمال کرکے ایک سڑک بھی تعمیر کی جارہی ہے۔
اس منصوبے میں 05 مربع کلومیٹر اراضی استعمال ہوگی۔ اس منصوبے میں نابلس اور الغور کا بہت سا فلسطینی علاقہ استعمال ہوگا، اس شاہراہ کی تعمیر کے بعد اس کے اطراف یہودی آبادیاں بھی تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
