قابض اسرائیلی فوج نے وادی اردن کی وادی المالح کے رہائشیوں کے زیر استعمال دو پانی کے ٹینکروں کو اپنے قبضے میں لے لیا اور انہیں ایک ملٹری کیمپ میں لے گئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ٹریکٹروں کو روکا جن کے ذریعے سے پانی کے ٹینکروں کی مدد سے ان دور دراز علاقوں میں پانی پہنچایا جاتا ہے جہاں پر اسرائیلی حکام نے پانی کے کنویں استعمال کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ان دو ٹینکروں کو ایک اسرائیلی ملٹری کیمپ لے جایا گیا ہے۔
علی دراغمہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام نے وادی المالح کے رہائشیوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے کیوںکہ وہ ان کو ان زمینوں سے نکالنا چاہتے ہیں خاص طور پر اس لئے کیونکہ یہ زمینیں ایک اسرائیلی فوجی بیس کے قریب واقع ہیں اور خدشہ ہے کہ اسرائیلی فوج اس زمین پر فوجی اور حفاظتی مقاصد کی آڑ میں قبضہ کرلے گی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
