فلسطینی سنٹر برائے مطالعہ اسیران نے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں مقید فلسطینی خواتین قیدیوں کی تعداد حال ہی میں بڑھ کر 19 ہوگئی ہے۔
سنٹر کے ریسرچر اور ترجمان ریاض الاشقر کا کنہا ہے کہ اس تعداد میں اضافے کی وجہ اسرائیلی فوج کا فلسطینی خواتین کو نشانہ بنانا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہا ہے کہ اسرائیلی عدالتوں نے تین اسیرات کا مقدمہ اس بناء پر خارج کردیا تھا کہ ان کی فائلیں مکمل نہیں تھیں۔
انہوں کہا کہ سالم کی ملٹری عدالت نے 53 سالہ نوال السعدی اور 41 سالہ منی قعدان کی قید میں توسیع کردی ہے۔ ان دونوں خواتین کا تعلق جنین سے ہے اور ان دونوں کو نومبر 2012 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اشقر نے مزید بتایا ہے کہ عوفر کی فوجی عدالت نے نابلس کے علاقے اسیرہ شمالیہ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ علاء ابو زیتون کو کا مقدمہ پانچویں مرتبہ خارج کردیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
