• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل کی جانب سے رہنماؤں کی گرفتاریوں پر حماس کی شدید مذمت

جمعرات 30-05-2013
in حماس
0
plf 30 hasdf
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مغربی کنارے میں اپنے رہنماؤں، کارکنوں اور سابق اسیران کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے اور مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے سکیورٹی تعاون کو ختم کردے۔

 

بدھ کی شام جاری اپنے بیان میں حماس نے گرفتار کیے گئے اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کی زندگی کی ساری ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد کی، حماس نے اسرائیل کو ان رہنماؤں پر تشدد اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈے آزمانے کے حوالے سے بھی خبردار کیا۔

حماس نے زور دیا کہ اسرائیل کی جانب سے رہنماؤں اور اعلی شخصیات کی گرفتاریاں فلسطینی قوم کو ان کے مسلمہ حقوق کے حصول اور اپنے مقدس مقامات کی حفاظت کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔

حماس نے رام اللہ اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون فی الفور ختم کردیں اور فلسطینی رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں کے تحفظ میں کردار ادا کریں۔ اس موقع پر حماس نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا دباؤ بڑھائیں۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.