اسرائیلی ممبر کنیسٹ تسیپی ہوتوفلی نے اتوار کی صبح متعدد یہودی آبادکاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔
عبرانی میڈیا ذرائع کے مطابق ممبر کنیسٹ ہوتوفلی جو کہ نائب وزیر ٹرانسپورٹیشن بھی ہیں، نے اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا بول دیا۔ ان کے اس عمل کا مقصد اپنی شادی کی تیاریوں پر نظر رکھنا تھا۔ موتوفلی کی آج بروز پیر مسجد اقصیٰ کے صحن میں شادی ہے۔
اسرائیلی چینل 7 نے ہوتوفلی کے حوالے سے بتایا کہ "جبل ہیکل پر چڑھنا میرے لئے ذاتی طور پر بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کل میری شادی ہے۔ وہ جگہ یہودیوں کے لئے سب سے مقدس جگہ ہے اور تمام یہودیوں کو وہاں تک جانے کی اجازت ہونی چاہئیے ہے۔”
ممبر کنیسٹ نے بتایا کہ ان کے دورے کے بارے میں پولیس کمانڈر کو پہلے مطلع کیا جاچکا تھا اور انہوں نے اسرائیلی شخصیات کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی کو نامناسب قرار دیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
