حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے مصری صدرم حکومت اور عوام کو 7 مغوی اہلکاروں کی بازیابی پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں مصری میڈیا سے فلسطین کے عوام کے خلاف جاری نا انصافی پر مبنی مپم ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مصری حکام سے فوری طور پر رفح بارڈر کھولنے اور ہزاروں محصورین کی مصیبت کو کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مصر میں مزید امن اور دیر پا سلامتی کی خواہش کا اظہار کیا۔
مصر کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق سات مصری فوجیوں کو جو کہ چھ روز قبل سیناء کے صحرا سے اغوا کئے گئے تھے رہا کروا لئے گئے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
