غزہ شہر میں نکبہ کے 65 سال مکمل ہونے کی یاد میں حماس اور مہاجر امور ڈویژن نے بدھ کے روز "واپسی کے لئے متحد” کے نام سے ایک کانفرنس کا اہتمام کیا۔
اس دو روزہ کانفرنس کے اختتام پر حماس نے ایک کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا جو کہ کانفرنس کے دوران قائم ہونے والی سب کمیٹیوں کے معاملات کو دیکھے گی۔
اس کمیٹی کا مقصد پوگا کہ وہ فلسطینیوں کی واپسی کے لئے متحد کرنے کے منصوبے کو دیکھے گی اور آنے والے دنوں میں ایک اور ملاقات کے اہتمام کے لئے اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ رکھے گی۔
اس کانفرنس میں غزہ کے وزراء، ممبران پارلیمان اور مقامی وفود کے علاوہ 30 مسلم اور عرب رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔
حماس اس کانفرنس کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے دنیا بھر سے صحافی، وکلاء اور صنعتی تنظیموں کا ایک اتحاد قاَئم کرنا چاہتی ہے جو کہ مہاجر امور اور فلسطینیوں کے واپسی کے حق کے لئے کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین