• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جنگی مشقوں کے دوران فلسطینی نوجوان زخمی

بدھ 15-05-2013
in فلسطین
0
plf girl injured
0
SHARES
0
VIEWS

ایک فلسطینی نوجوان بیت لحم کے نزدیک موجود عتصیون بستی کے قریب سے گزرتے ہوئے زخمی ہوگیا۔ اس علاقے میں اسرائیلی فوج فوجی مشقیں کررہی ہے۔

 

فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے قدس پریس کو بتایا کہ الخلیل کے ایک گائوں بیت صوریف سے تعلق رکھنے والے نوجوان عدی القاضی کو فوجی مشقوں والے علاقے کے قریب سے گولی کا ایک ٹکڑا لگنے سے زخمی ہوگئے۔ فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے جان بوجھ کر اس نوجوان کی جانب فائرنگ کی تھی۔

اسی دوران صیہونی فوج نے منگل کے روز الخلیل کے ایک گائوں ادھنا پر مسلسل تیسرے روز حملہ کیا اور اس کی سڑکوں پر گشت کرتے رہے مگر وہاں سے کسی کی حراست کی اطلاع نہیں آئی۔

پیر کی رات کو عروب مہاجر کیمپ پر دھاوا بولنے والے صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

فوجیوں کی طرف سے آنسو گیس کے بے جا استعمال کی وجہ سے درجنوں نوجوانوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فسلطین کو بتایا کہ فوجیوں نے شہریوں کے گھروں کے اوپر بھی آنسو گیس کے شیل پھینکے۔

الخلیل کے ایک اور قصبے میں اسرائیلی فوجیوں نے یطہ کے قصبے میں ایک نئے نویلے دلہا رافت الجبور کو گھر سے گرفتار کرلیا۔

انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے راتب الجبور نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ رافت کی کچھ ہی دنوں قبل شادی ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کے عمل سے اردگرد کے علاقوں کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.