فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے الجزائر کی امن سوسائٹی کے سربراہ عبد العزیز کو فون کرکے انہیں تنظیم کے داخلی انتخابات میں کامیابی اور تنظیم کا صدرمنتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ فلسطینی وزیر اعظم نے
وزیر اعظم نے فلسطینی وفد کی الجزائر میں شاندار ضیافت اور فلسطین کے لیے ایک شعبہ مختص کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ الجزائر کی قوم میں تحریک اسلامی نےمسئلہ فلسطین کو اہمیت دینا شروع کردی ہے جو ایک خوش آئند عمل ہے۔
دوسری جانب امن سوسائٹی الجزائر کے سربراہ شیخ عبد العزیز نے فلسطینی وزیر اعظم کا بھی شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ان کی تنظیم کے نزدیک مسئلہ فلسطین ہی سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ ان کے پروگرام کےبنیادی نکات میں فلسطین کی آزادی بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی وفد کی تحریک کی کانفرنس میں شرکت ہمارے لیے قابل فخر تھی اور ہم شیخ محفوظ نحناج اسکول میں مسئلہ فلسطین سے آگاہی کی پوری کوشش کرتے رہینگے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین