• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

یورپ محض حماس کے موقف کو سمجھنے کے لیے بات کرنا چاہتا ہے: الزھار

اتوار 22-11-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

dr-mahmoud-al-zahar5 اسلامی تحریک مزاحمت (حماسٓ) کےمرکزی راہنما اور سابق فلسطینی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ یورپ حماس کےساتھ بات چیت کے لیے صرف تنظیم کے موقف کو سمجھنے کے لیے کوشاں ہے جبکہ اس کا حماس کے ساتھ مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں۔ ہفتے کے روز عربی اخبار”القدس العربی” کو انٹرویو میں انہوں نے برطانوی ریڈیو بی بی سی کی جانب سےصدر محمود عباس کے نام منسوب اس بیان کی بے بنیاد قراردیا جس میں کہا گیا تھا کہ حماس نے اسرائیل کے ساتھ خفیہ مذاکرات کیے ہیں اور یہ کہ حماس کی قیادت 1967ء کی حدود کے اندر عارضی طور پر ایک فلسطینی ریاست کے قیام پرتیار ہے۔ ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ محمود عباس کے اس بیان کا مقصد حماس اور فتح کو ایک صف میں کھڑا کرنا اور یہ ثابت کرنا کہ حماس، فتح کی طرح اسرائیل سے مذاکرات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کے لیے سراسر الزام ہے، حماس کے اس سلسلے میں اصول واضح ہیں۔ اسرائیلی فلسطینی علاقے چھوڑنے پر تیار ہوں تو اس کے ساتھ طویل المدتی جنگ بندی بھی کی جا سکتی ہے۔ یورپ اور حماس کے درمیان رابط سے متعلق ایک سوال پر محمود الزھار نے کہا کہ یورپ محض حماس کے موقف کو سمجھنے کے لیے ہم سے بات کرنا چاہتا ہے ورنہ اس کا حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں۔ قاہرہ میں فتح اور حماس کے درمیان مفاہمت کے لیے ہونے والی کوششوں کے بارے میں انہوں نے فتح کے غیر لچک دار رویے اور مصر کی جانب سے مفاہمتی فارمولے میں حماس کے تحفظات دور نہ ہونے کے باعث مفاہمتی عمل میں پیش رفت نہیں ہو رہی۔ مصر کی جانب سے مفاہمتی مسودہ ابھی اس پوزیشن میں نہیں کہ اس پر اتفاق رائے کرلیا جائے، اس میں کئی ایسے متنازعہ امور شامل ہیں جنہیں دور کرنے کے لیے مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.