ااسرائیلی فوج کے انجینئیرنگ ڈیپارٹمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ غزہ کی سرحد اور مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں شہریوں کے موبائل فونز جام کرنے اور کالز ہیک کرنے کے آلات لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کےانجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی متعدد گاڑیوں نے غزہ کی سرحد کے گرد منڈلاتی نظر آئی ہیں۔ ۔
اسرائیلی فوج کے یہ دورے یہاں پر خفیہ کیمروں، جیمرز اور موبائل کالز کی جاسوسی کے آلات کی تنصیب کے حوالے سے تھے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر کینیا سے منگوائے خصوصی بڑے درخت لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ہر پانچ سو میٹر کی مسافت پر یہ درخت لگایا جائے گا۔
ان درختوں کی وجہ سے فلسطینی سرحد کے دوسری جانب اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت کو دیکھ نہیں سکیں گے۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے 2005ء میں غزہ سے نکلنے کے بعد سے اس کی سرحد پر جاسوسی آلات نصب کرنے کا کام شروع کر رکھا ہے۔ صہیونی فوج ہر سال غزہ کی پٹی کی سرحد پر اپنے الیکٹرونکس آلات بڑھاتا جا رہا ہے۔ اس طرح سرحد کی نگرانی اور جاسوسی سخت سے سخت کی جارہی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین