قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ شہر کو صیہونیت میں رنگنے کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے منگل کی صبح مسجد اقصیٰ کے جنوب میں راس کے علاقے میں وکیل توفیق ابو سنینہ کا گھر مسمار کردیا۔
ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ مسمار کرنے کے عمل کے دوران گھر کی بالکونی اور دوسری جگہوں کو نقصان پہنچا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ قابض فوج کی ایک بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لئے رکھا اور شہریوں کو اسرائیلی بلڈوزرز تک آنے سے روک دیا۔
صیہونی فوج نے جمعرات کے روز بھی طور کے علاقے میں چار گھروں کو اجازت نامے لئے بغیر تعمیر کرنے پر گرا دیا تھا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
