اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کی صبح مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ایک یہودی آباد کار کو قتل کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی شہری نے زعترہ چیک پوسٹ کے قریب اس آباد کار پر خنجروں سے وار کیے۔
ذرائع کے مطابق پچیس سالہ فلسطینی نوجوان سالم محمد اسعد الزعل نے طولکرم کے مضافاتی گاؤں شویکوہ کی چیک پوسٹ کے قریب ایک یہودی آباد پر حملہ کردیا اور اسے چھڑیوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔
فلسطینی نوجوان نے اس یہودی کے اسلحے سے چیک پوسٹ پرموجود اسرائیلی فوج پر بھی فائرنگ کی۔ جس کے جواب میں اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے نوجوان پر فائرنگ کردی جس سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی کی جانب سے یہودی آباد کار پر حملےکے بعد زخمی ہونے والے اس فلسطینی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسے اسرائیلی ایمبولینس میں ڈال کر نامعلوم مقام لے جایا گیا ہے۔ کارروائی کے بعد اسرائیلی فوج نے چیک پوسٹ بند کردی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
