فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے قدس پریس کو بتایا ہے کہ یہودی آبادکاروں نے اپنی ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے الخلیل کے علاقے تل الرمیدہ میں دو فلسطینی بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے 12 سالہ احمد ابو ہائیکل اور اس کے بھائی 11 سالہ معاویہ کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ اس موقع پر اسرائیلی فوجی بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے مگر انہوں نے کسی یہودی آبادکاروں میں سے کسی کو گرفتار نہیں کیا تھا۔.
اسی دوران مقامی لوگوں نے فوار مہاجر کیمپ اور ہجرہ گائوں کے داخلی راستوں پر اسرائیلی فوج کی تعداد میں اضافہ دیکھا جبکہ کچھ اسرائیلی فوجیوں نے دہریہ گائوں اور الخلیل شہر کے مضافات میں چھاپے مار رہے تھے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
