اسیران کے مطالعے اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ادارے احرار سنٹر کے ڈائریکٹر فواد الخفش نے تمام انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامی قیدیوں کے سربراہ ضرار ابو منشار کی رہائی کے لئے کام کریں۔
الخلیل سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ ابو منشار کو 5 نومبر 2010 کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان کو نقب جیل میں رکھا گیا ہے۔ الخفش کے مطابق قابض حکام نے ابو منشر کی انتظامی حراست میں بلا وجہ چھٹی مرتبہ توسیع کی ہے۔
انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے کارکنوں نے ایک مقامی اور بین الاقوامی مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے کہ جس کے تحت انتظامی اسیران کے مسائل اور بناء کسی الزام یا مقدمے کے حراستوں میں توسیع کرنے کو دنیا کے سامنے لایا جاسکے۔
اسی دوران ابو منشر کی زوجہ نے احرار سنٹر کو ضرار کی صحت اور ان کی انتظامی حراست میں توسیع کے بارے میں خاندان کی تشویش سے آگاہ کیا۔
اسیر ضرار ابو منشر کو اس سے پہلے پانچ بار حراست میں لیا جا چکا ہے اور ان کو چھے سال اسرائیلی جیل میں قید رکھا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
