• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رام اللہ: اسرائیلی فوج سے جھڑپوں میں چار فلسطینی زخمی، متعدد گرفتار

جمعہ 19-04-2013
in فلسطین
0
plf 07 clashes
0
SHARES
0
VIEWS
مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے سلواد ٹاؤن میں سیکڑوں فلسطینی نوجوانوں کی اسرائیلی فوج کے ساتھ خوفناک جھڑپیں ہوئیں جس میں چار فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ صہیونی فورسز نے دو کو گرفتار کرلیا ہے۔
 
سلواد ٹاؤن میں لگاتار دوسرے ہفتے سیکڑوں نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور گزشتہ ہفتے کی طرح اس مرتبہ بھی صہیونی اہلکاروں نے ان پر حملہ کر دیا۔ غاصب یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی زرعی اراضی پر حملوں اور یہاں کی اراضی پر قبضہ کرکے عوفرا یہودی بستی میں شامل کرنے کے خلاف فلسطینی نوجوانوں نے شدید نعرے بازی کی۔
 
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی اہلکاروں کی بڑی تعداد فلسطینی احتجاجی مظاہرے پر پل پڑی، مظاہرین پر ربڑ کی گولیوں کی بوچھاڑ کردی گئی، ذرائع کے مطابق ایک ستر سالہ بزرگ خاتون سینے میں ربڑ  کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی۔
 
سلواد ٹاؤن میں یہودی بستی کے لیے نشان زد کی گئی اراضی پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے فلسطینی نمازیوں کو بہیمانہ انداز میں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ تاہم نمازیوں نے بھی اسرائیلی اہلکاروں اور غاصب یہودیوں پر بھرپور پتھراؤ کیا جس کی زد میں آکر ایک یہودی زخمی ہوگیا جس کے بعد اسرائیلی فورسز نے نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست فائرنگ بھی شروع کردی۔
 
یاد رہے کہ یہودی آباد کار سلواد اور دیر جریر میں فلسطینیوں کی زیر ملکیت اراضی کو عوفرا یہودی بستی میں شامل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
 
دوسری جانب فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی ان جھڑپوں میں کچھ نوجوان زخمی ہوگئے ہیں جنہیں رام اللہ کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیل نے متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.