القدس میں مجلس اوقاف اسلامی کے سربراہ شیخ عبد العظیم سلھب نے مسجد اقصی کے احاطے میں انتہاء پسند یہودیوں کے 70 عبادت گاہوں، اسکول اور میوزیم کا انکشاف کیا ہے۔ ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مسجد اقصی کے حوالے سے یہودیوں کے تمام منصوبوں کو ناکام بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلمان نمازیوں کے جوق در جوق مسجد اقصی حاضری کے ذریعے غاصب صہیونیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دائیں بازو کے نظریات کی حامل اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصی کو خصوصی طور پر ہدف بنا لیا ہے وہ مسجد اقصی کے حقائق کو تبدیل کرنا چاہتی ہے لہذا مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے قبلہ اول کو یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم کرنے کی کسی بھی سازش کو ناکام بنا دیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
