قابض اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے الخضر گاوں میں ایک فلسطینی کسان کی ملکیت دو گودام مسمار کر دئے۔ یہ گودام فصل کو سٹور کرنے کے کام آتے تھے۔
یہودی بستیوں کے خلاف قائم عوامی کمیٹی کے معاون عامد صلاح نے قدس پریس کو بتایا ہے کہ قابض فوج کے بلڈوزروں نے دو گودام گرا دئے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ان گوداموں کی ملکیت ہابن علاقے کے شہریوں کی تھی۔ رہائشیوں کے مطابق قابض فوج نے کہا ہے کہ یہ عمارتیں بغیر پرمٹ کے قائم کی گئی ہیں۔
ایک اور واقعہ میں قابض فوج انٹیلی جنس ایجنٹوں سمیت الخلیل کے یطہ ٹاون میں داخل ہو گئی اور وہاں کئی نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
