اسرئیلی جیلوں میں چودہ ممبران فلسطینی مجلس قانون ساز اور دو وزیر قید ہیں۔ ان میں بعض منتخب نمائندوں کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے جبکہ دیگر صرف انتظامی حراست کے باعث پس زندان دھکیل دیئے گئے ہیں۔
فلسطین میں منائے جانے والے یوم الاسیر کے موقع پر اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی مجلس قانون ساز کے ارکان کی تعدا چودہ ہے ان میں محمد الطل ومروان البرغوثی، احمد سعدات، حسن يوسف ،جمال الطيروای ،فتحی القرعاوی، عماد نوفل، باسم الزعارير،ياسر منصور ،احمد عطون ،حاتم قفيشة ،محمود الرمحی ،محمد جمال النتشة ،محمد طوطح اور وزیر اسریران وصفی قبها اور وزير القدس خالد ابو عرفة شامل ہیں۔
اسرائیل نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ‘تبدیلی اور پارلیمانی بلاک’ سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کے خلاف گرفتاری آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں بننے والی حکومت کے متعدد ارکان کو سن 2006 میں اجتماعی طور پر گرفتار کر لیا تھا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین