درجنوں انتہاء پسند یہودیوں نے مغربی کنارے کے شہر جنین کے جنوبی علاقے حومش المخلاہ پر دھاوا بول دیا۔ حملہ آور آباد کاروں نے اس قدیم تاریخی علاقے میں گھس کر تلمودی عبادات کی ادائیگی کی اور اس علاقے پر بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ بھی کی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کار ایک بس میں سوار تھے اور ان کے ساتھ اسرائیلی فوج کی متعدد گاڑیاں بھی حفاظت پر مامور تھیں۔ اہل علاقہ کے مطابق ان یہودی آباد کاروں نے علاقے کے مرکز میں جمع ہوکر تلمودی رسومات ادا کرنا شروع کردیں، اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد کی موجودگی سے فلسطینی شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جنین اور نابلس کی درمیانی شاہراہ پر گشت کرتی رہی، اس دوران یہودی آباد کاروں نے اس شاہراہ سے گزرنے والی فلسطینی گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین