یورپین کمیشن نے 261 دنوں سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر سامر عیساوی کی رہائی کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔
کمیشن کے سیاسی امور کے نمائندے جورس وان وینکل نے بتایا کہ یورپی یونین کمیشن عیساوی کی رہائی کے حوالے سے اسرائیلی جواب کا انتظار کررہا ہے جو جلد ہی متوقع ہے۔
مسٹر وینکل کے مطابق اس معاملے کے سلسلے میں حال ہی میں یورپین خارجہ پالیسی کی چیف کیتھراین آشٹن اور اسرائیل کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔
گزشتہ روز یروشلم میں یورپی کمیشن کے ہیڈکوارٹرز کے باہر سامر عیساوی کی حمایت میں منعقد کئے گئے دھرنے کے دوران کہی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
