اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریاں جاری رکھتے ہوئے مزید پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ جنین سے چار جبکہ الخلیل شہر سے ایک شخص کو اٹھایا گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی اہلکاروں نے جنین کی مشرقی کالونی میں دو بھائیوں اٹھائیس سالہ بلال، بائیس سالہ صھیب محمود سمار اورمزید ایک نوجوان ماھر ابو نجمہ، اکیس سالہ، کو ان کے گھروں پر چھاپے مار کر حراست میں لیا، نوجوان علاء عماد خلوف جس کی عمر انیس سال ہے کو ان برقین ٹاؤن میں رشتے دار کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔
الخلیل شہر کے گاؤں ’’مورق‘‘ میں کی گئی ایک کارروائی کے دوران یونیورسٹی کے طالب علم محمود محمد محمود عقیل عواودہ جس کی عمر بائیس سال ہے کو گرفتار کر لیا گیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین