اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کی جنوبی شہرخان یونس کی مشرقی سرحد میں گھس کر فلسطینی زرعی اراضی اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں حماس اور اسرائیل کے مابین ہونے والے معاہدے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے صہیونی اہلکار گاڑیوں میں سوار ہوکر غزہ کے اندر گھس گئے۔
مقامی افراد نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی گاڑیاں اور بلڈوزروں کی بڑی تعداد نے اچانک علاقے پر دھاوا بولا اور زرعی اراضی کو روندنا شروع کردیا، صہیونی فوج غزہ کی سرحد پار کرکے 150 میٹر تک اندر آگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ابو ریدہ کےعلاقے سے داخل ہونے والی صہیونی فوج نے خزاعہ ٹاؤن میں فلسطینیوں کو زدوکوب بھی کیا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین