فلسطینی وزارت اطلاعات و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ویب سائٹس پر کیے جانے والے حملوں میں غزہ کی پٹی کے انٹرنیٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور پورے غزہ میں انٹرنیٹ سروس درست طور پر کام کر رہی ہے۔
پیر کے روز ذرائع ابلاغ کے لیے جاری اپنے پیغام میں وزارت کے وکیل سھیل مدوح نے ایک پریس کانفرنس کے موقع پر بتایا کہ وزارت نے غزہ میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی تمام کمپنیوں سے رابطہ کرکے پوچھ لیا ہے، سب کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس معطل نہیں ہوئی۔
اس موقع پر وزارت کے وکیل سھیل مدوح نے ہیکرز کی جانب سے حکومتی اداروں، وزارتوں یا کسی بھی دوسرے سرکاری ادارے کی حکومت ویب سائٹ کو نقصان پہنچنے کی نفی کی۔ انہوں نے زور دیا کہ سکیورٹی معلومات کی حفاظت کے لیےمزید انتظامات کی ضرورت ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
