• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی اتھارٹی نے حماس کے پانچ کارکن گرفتار کرلیے، چھ کو طلبی کے نوٹسز جاری

پیر 08-04-2013
in حماس
0
plf abbas malaysia
0
SHARES
0
VIEWS
فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اپنے زیر نگیں مغربی کنارے کے شہروں میں حماس کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی علم بلند کرنے کی پاداش میں فلسطینی اتھارٹی طویل عرصے سے اپنے ہی ہم وطنوں کی گرفتاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
 
گزشتہ روز بھی فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں نے حماس کے پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا جبکہ چھ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے تفتیشی مراکز طلب کر لیا ہے۔ ادھر اتھارٹی کی اہلکاروں نے فلسطین کے ایک سرگرم کارکن کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے فیس بک پیج بند نہ کیا تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
 
اتھارٹی فورسز نے الخلیل شہر کے یطا ٹاؤن میں حماس کے رہنماؤں اور حامیوں کی گرفتاریاں تیز کردیں۔ شہر میں عام مزدور، سابق اسیران، اساتذہ اور ڈاکٹرز کو دھڑا دھڑ حراست میں لیا جارہا ہے۔  فلسطینی اتھارٹی کی نام نہاد پری وینٹو فورسز نے یطا ٹاؤن میں مختلف تنظیموں اور اداروں کی دفاتر پر چھاپے مارے اور باون سالہ شیخ احمد عیسی ربعی، ان کے بیٹے جمال محمد عیسی ربعی، اور حمزہ محمد عیسی ربعی کو گرفتار کرگیا، حمزہ القدس یونیورسٹی کے اسلامک شریعہ ڈیپارٹمنٹ کا طالب علم تھا۔
 
ادھر فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں نے پچپن سالہ شیخ تیسیر علی رباع کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا ہے وہ اس سے قبل متعدد بار اسرائیلی جیلوں میں رہ چکے ہیں، اسی طرح 33 سالہ بلال محمود عیسی ربعی کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ایک پچاس سالہ فلسطینی رہنما شیخ احمد محمد العمور، جو کیمیا کے استاذ ہیں، کو بھی تفتیش کے لیے بلا لیا گیا۔
 
سابق اسیران میں 28 سالہ ڈاکٹر فراس احمد حمامدہ اور 29 سالہ محمد مسعف دوبارہ گرفتار کرلیے گئے۔ الخلیل کے علاوہ رام اللہ، قلقیلیہ اور جنین سے بھی اسرائیلی جارحانہ کارروائیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.