• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت کی جانب سے پانچ نوعمر فلسطینی لڑکوں کو طویل قید کی سزا کا خدشہ

بدھ 27-03-2013
in فلسطین
0
plf 23 citizens
0
SHARES
0
VIEWS
فلسطینی انسانی حقوق مرکز نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی عدالت نے ٹریفک میں خلل ڈالنے اور گاڑیوں پر پتھراؤ کرکے ٹریفک حادثے کا باعث بننے کے الزام میں گرفتار پانچ فلسطینی نونہالوں کو طویل قید کی سزا دینے کی تیاری کرلی ہے جو بچوں کے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہوگی۔
 
فلسطینی انسانی حقوق کی مرکز کا کہنا ہے کہ عدالت نے مغربی کنارے کے سلفیت کے حارس ٹاؤن سے گرفتار کیے گئے نو عمر لڑکوں میں محمد کلیب کی عمر پندرہ سالخ عمار الصوف کی عمر سترہ سال، محمد سلیمان کی عمر چودہ سال، تامر الصوف کی عمر سولہ سال اور محمد الصوف کی عمر پندرہ سال ہے۔
 
مرکز کے وکیل کمیل صباغ نے کہا کہ ان زیر حراست فلسطینی نونہالوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کے پتھراؤ کی وجہ سے ہونے والے ٹریفک حادثے میں آٹھ صہیونی زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ عدالت ان بچوں کو دس سال قید کی سزا سنا سکتی ہے حالانکہ یہ بچے نابالغ ہیں۔
 
رکز کے ترجمان قاھر ابو کمال نے انسانی حقوق اوربچوں کے حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ان بچوں کی حمایت میں آگے آئیں تاکہ اسرائیل کو تشدد اور دردناک عذاب کے ذریعے ان بچوں سے الزامات کا اقرار کروانے سے روکا جا سکے۔  
 
 
 
 
بشکریہ:مزکزاطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.