اسرائیلی حکام نے سات ماہ قبل شہید ہونے والے فلسطینی کی نعش غزہ کی پٹی کے میڈیکل سروسز کے عملے کے سپرد کردی۔ شہید ہونے والے پچیس سالہ نوجوان باس کمال محمد العمود کو بیت حانون کراسنگ پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف قدرہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ پر بتایا کہ فلسطینی میڈیکل سروسز کے عملے نے باسم کمال کی نعش وصول کرلی ہے۔ ان کی نعش کو پہلے غزہ کے الشفا ہسپتال لے جایا گیا اور پھر خان یونس میں ان کے اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا جہاں پر ان کی تدفین کر دی جائے گی۔
اسرائیلی دعوے کے مطابق اس کی فورسز نے باسم کمال العمور کو خان یونس کی مشرقی جانب واقع ’’نیر عام‘‘ کی یہودی بستی کی جانب جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
اس کارروائی کے بعد اسرائیل نے ان کی نعش کو غزہ کے سپرد کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین