فلسطین کے ہیکرز کے ایک گروپ ’’انونیموس‘‘ نے سائبر اٹیکس کی دنیا کے مختلف گروپوں کے ساتھ مل کر بدنام زمانہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور دیگر انٹیلی جنس صہیونی ایجنسیوں کے اکاؤنٹس پر حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انونیموس نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیج پر شائع بیان میں دعوی کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوج، پولیس اور دیگر حکومتی اداروں کے 30 ہزار عہدیداروں اور اہلکاروں کی معلومات چوری کرلی ہیں۔ گروپ نے کہا کہ اس کی رسائی موساد کے ایجنٹوں کی معلومات تک بھی ہوگئی ہے۔
گروپ کا کہنا ہے کہ’’سیکٹر 404‘‘، ’’انونیموس‘‘، ’’ریڈ ہاک‘‘ کے گروپوں نے مل کر یہ سائبر اٹیکس کیے ہیں، اسی طرح ’’سیکٹر 14‘‘ گروپ جلد ہی اپنے اکاؤنٹس پر کیے گئے حملے کی تردید کا بیان جاری کرے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ انونیموس اور ریڈ ہاک نے موساد کی ویب سائٹ سے معلومات چوری کرلی ہیں۔ یہ معلومات ٹویٹر اور گوگل ڈوکس کی ویب سائٹس پر لیکس کی جائیں گی۔
انونیموس نے کہا کہ جب سے یہ معلومات چرائی گئی ہیں انہیں الیکٹرونی ذرائع پر رکھ کر محفوظ رکھنا انتہائی مشکل ہے۔ اسرائیلی حکام نے یہ معلومات اگرچہ الیکٹرونکیس ذرائع
سے ہٹا لی ہیں تاہم یہ اب بھی انونیموس کے لنکس اور گوگل ڈوکس پر موجود ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین