• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس پر الزامات، ’’الاھرام العربی‘‘ کے ایڈیٹر کی مصری پراسیکیوٹر آفس طلبی

منگل 19-03-2013
in حماس
0
plf 19 hh
0
SHARES
0
VIEWS
مصری اٹارنی جنرل نے مصر کے جریدے ’’الاھرام العربی‘‘ کے ایڈیٹر ان چیف اشرف بدر کو رفح کراسنگ کے قریب مصری حدود میں ہونے والی کارروائی کے متعلق دستاویز تفتیشی مراکز میں جمع کروانے کا حکم دیدیا ہے۔
 
سن 2013 کے نوٹیفکیشن نمبر 764 کے مطابق اشرف بدر نے 13 اور 14 تاریخ کو مختلف ذرائع ابلاغ بالخصوص اپنے جریدے ’’الاھرام العربی‘‘ میں یہ معلومات پھیلائی تھیں کہ ان کے پاس رفح کے قتل عام کے بارے میں ایسی معلومات موجود ہیں جن کے ذریعے اس کارروائی میں شریک عناصر کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔ ’’آن لائن ٹی وی‘‘ کے پروگرام ’’ہیڈ لائن‘‘ سمیت بعض سیٹلائٹ چینلز پر یہ خبر نشر کی گئی تھی۔
 
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر اشرف بدر اپنے ان بیانات میں سچے ہیں تو اس سے حقیقت حال واضح ہوجائے گی جس کا تمام مصری شدت سے انتظار کر رہے ہیں، اس طرح اس بہیمانہ کارروائی کے مجرموں کو اپنے کیے کی سزا بھی مل جائے گی۔
 
پیغام کے آخر میں اس ضمن میں تحقیقات جلد از  جلد کھولنے کی استدعا کی گئی اور اشرف بدر کو بلا کر ان سے ان کے بیانات کی وضاحت لینے اور ان کے پاس موجود دستاویز دیکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔
 
اس سے پہلے مصری فوجی عدالت کی کمیٹی کے سربراہ سابق بریگیڈئر عادل المرسی اس کارروائی میں حماس کے ملوث ہونے کی تردید کر چکے ہیں، تاہم مصر کے اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ میں اس کارروائی میں حماس کے ملوث ہونے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
 
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.