قابض اسرائیلی فوج نے یعبد قصبے کے رہائشی کسانوں کو قصبے کے جنوب مغربی مرائہہ گاوں میں زمینوں میں داخلے سے روک دیا۔ قابض فوج نے عسکری مشقوں کو اس علاقے کو بند کرنے کی وجہ بتایا ہے۔
یعبد کے ناظم سامر ابوبکر نے ایک بیان میں بتایا کہ قابض حکام نے ولید مسعود ابوبکر نامی کسان کو یعبد کے جنوب مغربی گائوں مرائہہ میں موجود اپنی زمینوں میں جانے سے روک دیا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اس علاقے میں مشقیں کررہی ہے۔
ناظم نے مزید بتایا کہ قابض فوج مسلسل دسویں دن مرائہہ کے علاقے میں فوجی مشقیں کر رہی ہے اور تسلسل اور شدت کے ساتھ قصبے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
شہری ناصر ابوبکر نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ قابض حکام یعبد کی 25 فی صد زرعی زمینوں پر قبضہ کرنے کے بعد مزید علاقے اپنے قابو میں کرنے کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والے یعبد اور مرائہہ قصبات میں واقع سات یہودی بستیاں بنائی گئی ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین