• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی طالبات کو مسجد اقصی کے تعلیمی حلقوں میں شرکت سے روک دیا گیا

بدھ 13-03-2013
in فلسطین
0
plf buildi
0
SHARES
0
VIEWS
اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مسجد اقصی کی راہداریوں میں لگائے گئے تعلیمی حلقوں کی شرکاء طالبات کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مسجد اقصی پر متعدد دھاوں اور نمازیوں پر تشدد کرنے کے بعد صہیونی فورسز نے اب مسجد کے تعلیمی حلقوں کو ختم کرنے کی کوشش شروع کر دی۔
 
اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مسجد اقصی کے تمام دروازے بند کر دیے اور مسجد اقصی میں داخل ہونے والے تمام افراد کی کڑی نگرانی شروع کر دی ہے۔ صہیونی اہلکاروں نے شناخت کے بعد کسی بھی طالبہ کو مسجد میں داخل نہ ہونے دیا۔
 
اقصی فاؤنڈیشن نے بتایا کہ اس اسرائیلی اقدام کے بعد طالبات مسجد اقصی کے اسباط دروازے  پر جمع ہو گئیں اور مسجد اقصی کے اس قریب ترین مقام پر تعلیم و تعلیم کا عمل شروع کر دیا، ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے کم از کم تیس طالبات کو مسجد میں جانے سے روکا، اسرائیلی فوجیوں نے سات طالبات کے شناختی کارڈ قبضے میں لے کر انہیں پوچھ گچھ کے لیے تفتیشی مرکز بھی طلب کر لیا ہے۔
 
دوسری جانب اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصی پر دھاوا بولا اور مسجد کے مسقوف حصے میں گھس کر اس کا تمام اطراف سے جائزہ لیا۔ اسرائیلی فوج کے ان حالیہ حملوں کے بعد مسجد اقصی اور مقدس مقامات کی تعمیراتی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حکمت نعامنہ نے کہا کہ حالیہ صہیونی جارحیتیں مسجد اقصی کو زمانی اعتبار سے مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔
 
انہوں نے طلب علم کے لیے مسجد میں آنے والی طالبات کے مسجد میں داخلے پر پابندی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بھرپور طریقے سے یہ آواز بلند کریں کہ مسجد اقصی خطرے میں ہے۔ اس نازک مرحلے پر ہم سب کا فرض ہے کہ مسجد اقصی کا رخ کریں بالخصوص صبح کے اوقاف میں مسجد کی راہداریوں کے تعلیمی حلقوں میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.