• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا نقب جیل پر حملہ، فلسطینی قیدیوں پر تشدد، تین قید تنہائی میں منتقل

پیر 11-03-2013
in فلسطین
0
plf 25year complet arresting
0
SHARES
1
VIEWS
 
اسیران مطالعاتی مرکز، فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے جیلوں پر حملے کرنے والے خصوصی یونٹ نےنقب جیل میں فلسطینی بیرکوں میں گھس کر قیدیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ بیرکوں کی تلاشی کی اس مہم کے دوران قیدیوں کی انتہائی ضروری استعمال کی اشیاء پر قبضہ کر لیا گیا۔
 
مرکز کے ڈائریکٹر اور تحقیق کار ریاض اشقر کے مطابق صہیونی فوج کے خصوصی یونٹ ’’کیٹر‘‘ کے اہلکاروں نے عرب قیدیوں کی بیرکوں پر حملہ کر کے تین اسیران کو قید تنہائی میں منتقل کر دیا۔ انہیں یہ سزا جیل کی حدود میں ایکسرسائز کرنے کی پاداش میں یہ سزا دی گئی۔ اسرائیلی فوج کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف اسیران نے احتجاج شروع کر دیا جس کے بعد جیل کے اندر کے حالات کشیدہ ہو گئے۔
 
ریاض اشقر نے بتایا کہ صہیونی فورسز کے خصوصی یونٹس کی جانب سے جیلوں پر حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اسرائیل ایک جانب ان قیدیوں کو اپنے اہل خانہ اور دیگر اقرباء سے ملنے کی اجازت نہیں دیتا تو دوسری جانب  دوران حراست ان کو سخت حالات اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
 
انہوں نے بتایا کہ نقب جیل میں اسرائیلی فوج نے جیل کے یونٹ 6 کی بیرک نمبر 7 پر حملہ کیا اور سامی عسلیہ نامی قیدی پر تشدد شروع کر دیا، بہیمانہ انداز میں مارنے کے بعد انہیں قید تنہائی میں ڈال دیا گیا، ان کو عریاں کر کے تلاشی بھی لی  گئی۔ بیرک میں بجلی سے چلنے والی تمام اشیاء قبضے میں لے لی گئیں اور اس بیرک کو بند کر دیا گیا۔
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.