غزہ میں قائم فلسطینی حکومت نے اسرائیل کے لیے جاسوی کرنے والوں اور اس کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلے کے خلاف منگل کے روز سے مہم چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
فلسطینی وزارت داخلہ کی تعلقات عامہ کی کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل ابراھیم صلاح نے پرنٹ اور الکٹرونک میڈیا سے اس ضمن میں منعقد کی جانے والی پریس کانفرنس کی بھرپور کوریج کرنے کی اپیل کی۔ اس سے قبل بھی وزارت داخلہ صہیونی حکومت کے لیے جاسوسی کرنے والوں کے خلاف قومی مہم کے لیے بھرپور تیاریوں کا اعلان کر چکی تھی۔ یہ مہم گزشتہ بدھ کو شروع کی جاتی تھیں تاہم بعض سکیورٹی اور فنی انتظامات میں تاخیر کی وجہ سے اسے موخر کر دیا گیا تھا۔
سکیورٹی اور داخلہ کی وزارت کے ترجمان اسلام شھوان نے گزشتہ ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ جاسوسی مخالف نئی مہم کے دوران فلسطینیوں شہریوں کو اسرائیل کی جانب سے استعمال کیے جانے والے جاسوسی کے مختلف ہتھکنڈوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں فلسطین کے مصنفین، ادیب اور اہم شخصیات شرکت کریں گی، انسانی حقوق کے لیے سرگرم رہنما، مساجد کے خطباء اور یونیورسٹی اور اسکولوں کے طلبہ کو بھی بڑے پیمانے پر شامل کیا جائے گا۔
فلسطینی داخلی سکیورٹی کے ذمہ دار کرنل محمد لافی نے کہا کہ گزشتہ نومبر کو ’’کنکریٹ کے پتھر‘‘ کے معرکے کے دوران کامیابی کے بعد اس مرتبہ یہ مہم بھرپور طریقے اور پورے اعتماد کے ساتھ شروع کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے مئی 2010ء میں غزہ میں صہیونی جاسوسی کے خلاف اسی طرح کی ایک مہم کا آغاز کیا تھا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
