تین فلسطینی شہری بغیر کسی مقدمے کے اپنی مسلسل حراست کے خلاف بارہ دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
وکیل ابراہیم الاعرج نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ عوفر جیل میں قید محمد النجار، زکریہ الحیح اور ابراہیم الشیخ نے اپنی بھوک ہڑتال بارہ روز قبل شروع کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں اسیر انتظامی حراست کے خلاف احتجاج کے نتیجے میں صرف پانی پی رہے ہیں۔
ابراہیم الاعرج کے مطابق عوفر جیل کی انتظامیہ بھوک ہڑتالی اسیران پر ذہنی دباو ڈالنے کی کوشش میں انہیں ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ میں منتقل کر رہی ہیں اور انہیں بار بار علاحدہ سیلوں میں قید کردیا جاتا ہے۔
انہوں نے ایک اسیر کے حوالے سے بتایا کہ اسیران کو جیل کے انٹیلی جنس افسر بھوک ہڑتال جاری رکھنے کی صورت میں جرمانے اور ملاقاتوں سے روکنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
