عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا ہے غزہ کے جنوب میں خان یونس کے علاقے میں ٹڈی دل مصر کی جانب سے گھس آئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹڈی دل نے خان یونس کے مغرب میں المواصی کے علاقے پر حملہ کر دیا۔
المواصی کے علاقہ میں غزہ کی پٹی کی سب سے زرخیز زمینیں موجود ہیں اور اس کو جنوبی غزہ کی زرعی ٹوکری سمجھا جاتا ہے۔
اہالیاں علاقہ نے غزہ کے فلسطینی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی زرعی زمینوں کو ٹڈیوں کے طاعون سے محفوظ بنانے کے لئے حرکت میں آئیں۔
فلسطینی وزارت زراعت نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں ٹڈیوں کے کسی بھی مسئلہ سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ ٹڈی دل کچھ دن قبل خان یونس کے مشرق میں آیا تھا مگر جلد ہی وہ مشرق میں نقب صحرا کے علاقے کی طرف منتقل ہوگئے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
