• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اول کے احاطے میں صہیونی فوج سے جھڑپیں، درجنوں فلسطینی زخمی

ہفتہ 09-03-2013
in فلسطین
0
plf 04 aqsa-1 300 0
0
SHARES
2
VIEWS
قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصی آنے والے نمازیوں کو زدوکوب کرنے پر قبلہ اول کے احاطے  میں فلسطینیوں اور اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان خوفناک جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ صہیونی اہلکاروں نے جمعہ کی نماز پڑھ کر نکلنے والے نمازیوں پر ساؤنڈ بموں، آنسو گیس کے شیلوں کی بوچھاڑ کر دی۔
 
عرب پیرا میڈیکل سٹاف کی یونین کے مطابق ان جھڑپوں میں بیس کے قریب فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ اسرائیلی فوج کے برسائے گئے آنسو گیس کے شیلوں سے مسجد اقصی کے مسقوف حصے کے اندر موجود ستر نمازیوں کے دم گھٹ کر رہ گئے اور وہ شدید تکلیف میں مبتلا رہے۔ اسرائیلی فوج کے سیکڑوں اہلکاروں نے نے نماز جمعہ ختم ہوتے ہی نمازیوں پر ہلہ بول دیا اور متعدد کو براہ راست تشدد کا نشانہ بنایا۔
 
نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے ساؤنڈ بموں اور اشک آور گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس کی زد میں آکر فلسطینی صحافی عطا عویسات بھی  زخمی ہو گیا، عویسات کے چہرے پر ساؤنڈ بم کا شیل آکر لگا تھا ان کی حالت شدید خراب ہے۔ ساؤنڈ بم اور آنسو گیس کے شیل لگنے سے مزید دو فلسطینی صلاح اور فایز بھی زخمی ہوئے ہیں۔
 
قابض فوج کے برسائے گئے شیلوں سے مسجد کے مشرقی دروازے کو آگ لگ گئی، جس سے مسجد اقصی میں موجود نمازیوں میں شدید اشتعال پھیل گیا، تاہم مسجد سے اسرائیلی فوج کے جاتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
 
ذرائع کے مطابق حرم قدسی کے حطہ دروازے پر فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا جس پر دونوں جانب سے جھڑپیں شروع ہوئیں۔ فلسطینی نوجوانوں کے پتھراؤ سے ایک صہیونی فوج سر پر پتھر لگنے سے زخمی بھی ہوا۔
 
اسرائیلی پولیس نے عرب میڈیکل سروسز کے عملے کو مسجد اقصی کے صحن میں داخل ہونے سے روک دیا۔ فلسطینی زخمیوں کی مدد کو آنے والے عملے کو بھی مسجد میں داخل نہ ہونے دیا۔ 
 
 
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.