اپنی نااہلی اور بدعنوانی کے باعث ہزاروں سرکاری اساتذہ کو تنخواہوں سے محروم رکھنے والی فیاض حکومت نے مشاہرہ نہ ملنے پراحتجاج کرنے کی پاداش میں ایک استاذ کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے وزیر تعلیم لمیس العلمی نے بیت لحم کے ایک استاذ کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
یوسف عیسی جمیل نامی استاذ کے نام لکھے گئے اس خط میں انہیں اپنی تنخواہوں کے اجراء کے لیے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے کے باعث نوکری چھوڑ دینے کا کہا گیا ہے۔
اساتذہ یونین نے بیت ساحور کے علاقے میں واقع پرائمری اسکول کے استاذ یوسف عیسی جمیل کو ملنے والے خط کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے سلام فیاض نے تنخواہوں کےاجراء میں ٹال مٹول کے بعد اب اپنا حق مانگنے والوں کو نوکریوں سے ہی ہٹانا شروع کر دیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین